تازہ ترین - 01 جنوری 2026
نئے سال پر پاک فوج کا عزم: شدید سردی اور دشمن بھی حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے
پاکستان - 01 جنوری 2026
نئے سال کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے غیر متزلزل عزم، قربانی اور وطن سے بے مثال محبت کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے جوانوں کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم اور دشوار گزار جغرافیائی حالات بھی ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرحدوں پر ان کی مسلسل موجودگی ہی قوم کے اطمینان اور ملکی سلامتی کی ضمانت ہے، اور کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جوانوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
دیکھیں

