تازہ ترین - 01 جنوری 2026
چین نے آبادی بڑھانے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کروا دیا: مانع حمل ادویات پر ٹیکس، بچوں کی دیکھ بھال مستثنیٰ
دنیا - 01 جنوری 2026
دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین نے اپنی گرتی ہوئی آبادی بڑھانے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کروا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبادی میں کمی کے باعث چین نے شہریوں پر مانع حمل ادویات اور دیگر متعلقہ مصنوعات پر 13 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بچوں کی دیکھ بھال اور بزرگوں کی خدمات اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے بعد 1994 سے نافذ ایک بچے کی پیدائش والی پابندی ختم ہو جائے گی۔
یہ منصوبہ والدین کی چھٹی بڑھانے اور نقد رقم فراہم کرنے سمیت دیگر مراعات کا حصہ بھی ہے تاکہ شادی اور بچوں کی پیدائش میں اضافہ کیا جا سکے۔
مزید برآں، بیجنگ حکومت نوجوان شہریوں کو شادی کرنے اور جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی آبادی مسلسل تین سال کم ہوئی ہے، اور 2024 میں صرف 9.54 ملین بچے پیدا ہوئے، جو ایک دہائی قبل کے ریکارڈ پیدائش کی شرح کا نصف ہے۔
دیکھیں

