ثنا جاوید کے انسٹاگرام جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 01 جنوری 2026

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کے لیے بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

 

ثنا جاوید نے اپنے دبئی ٹرپ کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھ کر ناشتہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ "مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے"۔ اس کے جواب میں ثنا جاوید نے کہا کہ "میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی"۔

 

تاہم، اداکارہ کا یہ جواب صارفین کو پسند نہیں آیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ 

 

سوشل میڈیا صارفین نے اس ردِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔