سوئٹزرلینڈ کے لگژری اسکی ریزورٹ میں نیو ایئر پارٹی کے دوران دھماکہ، 40 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

news-banner

دنیا - 01 جنوری 2026

جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی علاقے کران مونٹانا میں واقع ایک لگژری الپائن اسکی ریزورٹ کے بار میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

سوئس پولیس کمشنر کے مطابق دھماکہ جمعرات کی علی الصبح تقریباً ڈیڑھ بجے اس وقت ہوا جب ریزورٹ میں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں۔

 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ بھڑک اٹھنے کے باعث تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔

 

 حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے کو دہشت گردی یا حملہ قرار نہیں دیا جا رہا۔