پاکستان - 01 جنوری 2026
بابر اعظم نے بگ بیش لیگ 2026 میں پہلا ففٹی اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کھیل - 01 جنوری 2026
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
آکلینڈ، میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف ناقابلِ شکست نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اوپننگ کرتے ہوئے بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
یہ اننگز نہ صرف میچ وننگ ثابت ہوئی بلکہ اس کے ساتھ وہ بگ بیش لیگ 2026 میں ففٹی بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔
یہ بابر اعظم کی رواں سیزن میں دوسری نصف سنچری ہے، جس سے ان کی شاندار فارم کا واضح ثبوت ملتا ہے۔
دوسری جانب میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان اس میچ میں زیادہ متاثر نہ کر سکے اور 10 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا سکے۔
دیکھیں

