دنیا - 01 جنوری 2026
بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، قیمتیں آسمان چھونے لگیں
کاروبار - 01 جنوری 2026
بلوچستان میں ایک بار پھر آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی تھیلی کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں 30 سے 50 روپے بڑھ گئی ہے اور اب یہ 2,450 سے 2,500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
50 کلو کا تھیلا 6,500 روپے اور 100 کلو کی بوری 12,000 سے 18,000 روپے تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم اور آٹے کی ترسیل محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بحران شدید ہوا ہے۔
بلوچستان اپنی سالانہ گندم کی ضروریات کے لیے دوسرے صوبوں پر انحصار کرتا ہے، جبکہ نقل و حرکت پر پابندیاں آٹے کی فراہمی کو مزید متاثر کر رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت صوبوں کے درمیان اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل و حرکت ہونی چاہیے، مگر عملی طور پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بعض اوقات سیاسی مقاصد کے لیے بھی کیے جاتے ہیں، جس کا سب سے زیادہ اثر غربت زدہ بلوچستان کی عوام پر پڑ رہا ہے۔ وفاقی حکومت اگر بروقت مداخلت کرے تو بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

