2025: اسمارٹ فون صارفین کیلئے اہم سال، متعدد مشہور موبائلز کی اپ ڈیٹس بند

news-banner

تازہ ترین - 01 جنوری 2026

سال 2025 اسمارٹ فونز کے حوالے سے خاصا مصروف اور فیصلہ کن ثابت ہوا، جہاں ایک طرف نئی ٹیکنالوجیز متعارف ہوئیں تو دوسری جانب کئی معروف موبائل فونز کیلئے سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم کر دیا گیا۔

 

ایل جی:


ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے کم فروخت کے باعث 2021 میں موبائل فونز کی تیاری بند کر دی تھی، تاہم صارفین کو جون 2025 تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں۔ 

 

اب 30 جون 2025 کو کمپنی نے اپنے اپ ڈیٹ سرورز مکمل طور پر بند کر دیے ہیں، جس کے بعد ایل جی فونز کو مزید کوئی اپ ڈیٹ دستیاب نہیں ہوگی۔

 

ایپل (آئی فون):


ایپل عموماً اپنے آئی فون ماڈلز کو طویل عرصے تک اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے، تاہم 2025 میں کمپنی نے فرسٹ جنریشن آئی فون ایس ای کو باضابطہ طور پر ’آبسلیٹ‘ ڈیوائسز کی فہرست میں شامل کر دیا، جس کا مطلب ہے کہ اس ماڈل کیلئے اب مزید سیکیورٹی یا سافٹ ویئر اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔

 

سام سنگ:
سام سنگ نے بھی 2025 کے دوران کئی ڈیوائسز کی سپورٹ ختم کر دی۔

 

 گلیکسی ایس 20 سیریز کو اس سال آخری اپ ڈیٹ فراہم کی گئی، جن میں گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس، ایس 20 الٹرا اور ایس 20 ایف ای شامل ہیں۔


اس کے علاوہ گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا کی سپورٹ بھی ختم ہو چکی ہے، جبکہ گلیکسی اے 02 ایس اور گلیکسی اے 12 کیلئے بھی اپ ڈیٹس روک دی گئی ہیں۔