دنیا - 01 جنوری 2026
پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال پر قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
پاکستان - 01 جنوری 2026
پاکستان اور بھارت نے نئے سال کے آغاز پر قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق، 257 بھارتی قیدیوں کی فہرستیں پاکستان کو دی گئیں۔
دونوں ممالک سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
ساتھ ہی، جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ بھی یکم جنوری کو کیا گیا اور پاکستان نے اپنی فہرست بھارت کے حوالے کر دی ہے۔
دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر متنازعہ ڈیم منصوبے پر بھی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی منصوبے کی معلومات پہلے سے شیئر کرنا ضروری ہے اور بھارت یکطرفہ اقدام کے ذریعے معاہدے کی نوعیت نہیں بدل سکتا۔
پاکستان یمن تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، پاکستان نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیل کے صومالی لینڈ کو الگ ملک تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے چین اور دیگر ممالک کے دوروں اور رابطوں سے متعلق بھی دفتر خارجہ نے میڈیا کو آگاہ کیا۔
دیکھیں

