مالی دباؤ دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے: تحقیق

news-banner

تازہ ترین - 01 جنوری 2026

سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالی پریشانیاں انسان کی دل کی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق جب کوئی فرد مسلسل مالی مشکلات کا شکار رہتا ہے تو جسم میں اسٹریس ہارمونز، خاص طور پر کورٹی سول کی سطح بڑھ جاتی ہے، جو بلڈ پریشر میں اضافے، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی اور شریانوں پر دباؤ کا باعث بنتی ہے۔

 

طویل عرصے تک مالی فکرمندی کے نتیجے میں بلند بلڈ پریشر مستقل مسئلہ بن سکتا ہے، جو دل کے دورے اور فالج جیسے سنگین امراض کا بڑا سبب ہے۔

 

 اس دوران متاثرہ افراد نیند کی کمی، غیر صحت مند خوراک اور جسمانی سرگرمی میں کمی جیسے مسائل کا بھی شکار ہو جاتے ہیں، جو دل کی صحت کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔

 

ماہرین یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ ڈپریشن اور اینگزائٹی جیسے ذہنی مسائل براہِ راست دل کی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ کرتے ہیں۔