دنیا - 01 جنوری 2026
افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری خطے میں بدامنی اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہے
دنیا - 01 جنوری 2026
افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری خطے میں انتشار اور انتہا پسندی کو فروغ دینے میں سرگرم ہے۔
مختلف ممالک میں بھارتی ریاستی مداخلت اور دہشت گردی امن و امان کو تباہ کر رہی ہے، جبکہ بھارتی ایجنسی را اور افغان شرپسند سوشل میڈیا اکاؤنٹس جھوٹے بیانیے اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے عوامی مظاہروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران میں جاری پُرامن مظاہروں پر بھی یہ اکاؤنٹس عوامی تحریک کو غلط رنگ دینے اور ایرانی حکومت کے خلاف اشتعال پھیلانے کی مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
عالمی ماہرین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارت کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے اور خطے میں اس کے سازشی کردار کو پہچانا جائے۔
پاکستان نے خطے کی مجموعی سکیورٹی اور چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران میں امن، خودمختاری اور طویل المدتی استحکام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت اور افغانستان کی طرف سے خطے میں بدامنی پھیلانے کے شواہد واضح ہیں، جن میں افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال بھی شامل ہے۔
دیکھیں

