بابر اعظم کے مداحوں نے سڈنی سکسرز کے ہوم گراؤنڈ میں مچائی دھوم

news-banner

کھیل - 02 جنوری 2026

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کھیل رہے ہیں۔

 

 گزشتہ روز میلبرن رینیگیڈز کے محمد رضوان اور سڈنی سکسرز کے بابر اعظم کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

 

بابر اعظم نے شاندار ناقابل شکست 58 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

 

 میچ کے بعد سڈنی سکسرز کے کپتان موئسس ہینرکس نے بتایا کہ تقریباً 27 ہزار شائقین میں سے زیادہ تر لوگ صرف بابر کو کھیلتے دیکھنے آئے تھے، حالانکہ یہ ٹیم کا ہوم گیم بھی نہیں تھا۔

 

پریزینٹر نے ہینرکس سے سوال کیا کہ بابر اعظم کا ٹیم میں اور بی بی ایل میں ہونا آپ کے لیے کیسا تجربہ رہا۔