وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ: نوجوانوں کی تعلیم اور آئی ٹی تربیت ملکی ترقی کی کنجی

news-banner

پاکستان - 02 جنوری 2026

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی تیز رفتار ترقی کے لیے تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا انقلاب آ چکا ہے اور دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے حد قابل ہیں، لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنا ہنر دکھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بچہ آئی ٹی کی تربیت سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

 

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنا مستقبل میں سرمایہ کاری ہے اور نوجوان نسل ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گی۔ حکومت بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی شعبے میں مواقع فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرے گی۔