پاکستان - 02 جنوری 2026
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
کاروبار - 02 جنوری 2026
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق اس دوران برآمدات میں 8.7 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 11.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چھ ماہ میں مجموعی برآمدات 15 ارب 18 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں، جبکہ درآمدات 34 ارب 38 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات 16.5 ارب ڈالر اور درآمدات 30.9 ارب ڈالر تھیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال دسمبر میں گزشتہ دسمبر کے مقابلے میں برآمدات میں 20 فیصد کمی اور درآمدات میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دیکھیں

