ناسا کی ہبل ٹیلی اسکوپ نے 1 لاکھ 60 ہزار نوری سال دور ستاروں کی فیکٹری کی تصویر جاری کردی

news-banner

تازہ ترین - 02 جنوری 2026

ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے حال ہی میں کائنات کی اتھاہ گہرائیوں میں واقع ایک حیرت انگیز ستارہ ساز علاقے کی نئی تصویر جاری کی ہے۔

 

 یہ حصہ لارج میجلینک کلاؤڈ کا ہے اور زمین سے تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار نوری سال دور واقع ہے، یعنی یہ منظر ہمیں 1 لاکھ 60 ہزار سال پہلے کا دکھا رہا ہے۔

 

تصویر میں دکھائے گئے خطے کا فاصلہ تقریباً 150 نوری سال ہے، جہاں سرخ رنگ کی ٹھنڈی ہائیڈروجن جل رہی ہے جو نئے ستاروں کا ایندھن ہے۔ بعض ناہموار ستاروں نے دھماکے کے اثر سے اطراف کی گیس میں بڑے بلبلے پیدا کیے ہیں۔

 

زمین پر یہ جھرمٹ جنوبی آسمان میں ڈوراڈو اور مینسا کے علاقوں میں نظر آ سکتے ہیں اور تاریک آسمان پر برہنہ آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔