پاکستان - 02 جنوری 2026
سال 2025 کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست جاری، 123456 سب سے اوپر
تازہ ترین - 02 جنوری 2026
ڈیجیٹل سیکیورٹی کمپنی نورڈ پاس نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں 123456 سب سے زیادہ استعمال ہونے والا قرار پایا۔
کمپنی کے مطابق یہ فہرست مختلف عالمی ڈیٹا لیکس اور سیکیورٹی خامیوں کے تجزیے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، جو صارفین کی کمزور آن لائن حفاظتی عادات کو بے نقاب کرتی ہے۔
نورڈ پاس کا کہنا ہے کہ لوگ عموماً آسان اور یاد رکھنے میں آسان پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں، جیسے پہلے نام یا خاندانی نام کے ساتھ چند اعداد (مثلاً Kristian123 یا Joan83)۔
ایسے پاس ورڈز سادہ ہونے کے باوجود ہر ملک میں مقامی سطح پر نمایاں ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنریشن زی یعنی نوجوان صارفین بھی سہولت کو سکیورٹی پر ترجیح دیتے ہیں، اور ان کے پاس ورڈز میں عام الفاظ اور آسان نمبرز نمایاں ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ سادہ اور بار بار استعمال ہونے والے پاس ورڈز صارفین کو ہیکنگ، شناختی چوری اور مالی نقصان جیسے سنگین خطرات میں مبتلا کر سکتے ہیں۔
دیکھیں

