پاکستان - 02 جنوری 2026
تائیوان معاملہ: پاکستان نے چین کے مؤقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کر دیا
دنیا - 02 جنوری 2026
اسلام آباد: پاکستان نے آبنائے تائیوان میں حالیہ صورتحال اور تائیوان سے متعلق سوالات پر چین کے مؤقف کی ایک بار پھر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات سے جڑے تمام معاملات، بشمول تائیوان، پر اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر مکمل طور پر قائم ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ حصہ تسلیم کرتا ہے، اس اصول کی پاسداری مستقبل میں بھی بدستور جاری رہے گی۔
دیکھیں

