واہ کینٹ: غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون قتل، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری

news-banner

پاکستان - 02 جنوری 2026

واہ کینٹ کے علاقے لالہ زار کالونی میں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

 

 پولیس کے مطابق مقتولہ ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے چچا شوکت اور فیصل کے ہمراہ پاکستان آئی تھی۔

 

واقعے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔

 

 سب انسپکٹر آصف اقبال کی مدعیت میں غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

مقتولہ کی بہن ثنا خان نے پولیس کو بیان دیا کہ سمیرا عزیز کو گھر میں موجود افراد نے باہمی مشاورت کے بعد قتل کیا۔ 

 

بیان کے مطابق ولید اور اسرار نے پستول سے فائرنگ کر کے سمیرا عزیز کو جان سے مار دیا۔

 

ثنا خان کے مطابق مقتولہ کے شوہر سلیمان کو فون پر کسی غیر مرد سے بات کرنے کا شک تھا، جس پر اس کے ایما پر یہ قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔