پاکستان - 04 جنوری 2026
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی عالمی منڈیوں میں مضبوط انٹری
کاروبار - 03 جنوری 2026
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (SIFC) کی مؤثر اور مربوط سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آئی ٹی خدمات کو عالمی تجارتی منڈیوں تک نمایاں رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن کے تحت پاکستان فنی مہارت، جدت اور ڈیجیٹل خدمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے، جس کے باعث ملکی آئی ٹی انڈسٹری مسلسل ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اسی تسلسل میں معروف پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی سپر نیٹ عالمی مارکیٹس میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
سپر نیٹ گلوبل کے تحت دبئی کو پہلا علاقائی ہب بنایا جا رہا ہے، جہاں سے بین الاقوامی اداروں، کیریئرز اور انٹرپرائز کلائنٹس کو جدید ڈیجیٹل اور تکنیکی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
کمپنی اپنی عالمی توسیع کے لیے مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور وسطی ایشیا کی مارکیٹس پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
سپر نیٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور افریقا کا اربوں ڈالر پر مشتمل ٹیکنالوجی سیکٹر پاکستان کے لیے قیمتی زرِمبادلہ کے مواقع پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن مارکیٹ میں 2030 تک نمایاں ترقی متوقع ہے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات برقرار رکھی جائیں گی، جس سے ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات اور طویل المدتی زرمبادلہ آمدن میں اضافہ ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری نے پاکستانی آئی ٹی ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو عالمی مارکیٹس تک پہنچا کر نہ صرف ٹیک سیکٹر بلکہ ملک کے مجموعی اقتصادی مستقبل کو بھی مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
دیکھیں

