پاکستان - 08 جنوری 2026
بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ عدالتی فیصلوں کی پاسداری کریں گے، رانا ثناء اللہ
پاکستان - 06 جنوری 2026
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ کو عدالتی فیصلوں اور ہدایات کی پابندی لازمی طور پر کرنی ہوگی۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے ملاقات کے طریقہ کار کا تعین کیا ہوا ہے، اس بار ملاقات میں بانی اور ان کی اہلیہ ایک ساتھ موجود تھے، اور حکومت کی نیت پر کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ فلور آف دی ہاؤس اور کابینہ اجلاس میں متعدد بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، تاہم پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ ان کے پاس اختیار ہی نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، اور گزشتہ 15 سال سے وہ ریاست سے ٹکرانے کا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
مشیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دور میں بھی بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات یا ٹیبل پر بیٹھنے کی پیشکش نہیں کی، اور پلوامہ کے معاملے پر عسکری قیادت اور اپوزیشن کے انتظار کے باوجود ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔
رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ اگر بانی ملاقات یا مذاکرات میں حصہ نہیں لینا چاہتے تو انہیں مجبور نہیں کیا جائے گا، تاہم ریاست سے ٹکراؤ جاری رکھنے کی صورت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دیکھیں

