حکومت نے یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی

news-banner

کاروبار - 06 جنوری 2026

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی میچورٹی سے قبل رول اوور کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے۔

 

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی قیادت کو خط لکھ کر یہ درخواست کی ہے۔

 

 اس قرض میں سے 2 ارب ڈالر کی میچورٹی رواں ماہ جبکہ 1 ارب ڈالر کی میچورٹی جولائی میں ہے۔

 

یہ قرض 2021 میں سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروایا گیا تھا۔

 

 ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تینوں اقساط بروقت رول اوور ہوں اور آئی ایم ایف کو بھی قرض پروگرام کے دوران یو اے ای سے رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

 

اس مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے کا منصوبہ ہے۔