پاکستان - 08 جنوری 2026
روس نے کینیڈا کے 28 نیو نازی حامیوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی
دنیا - 06 جنوری 2026
ماسکو: روس نے کینیڈا کے 28 شہریوں پر ملک میں داخلے کی غیر معینہ مدت کی پابندی عائد کر دی ہے، جو نیو نازی نظریات کی حمایت کرتے ہیں۔
روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے روسی شہریوں پر عائد غیر قانونی اور روس مخالف سفری پابندیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پابندی والے افراد پرو بانڈیرا تنظیموں سے وابستہ ہیں اور نیو نازی نظریات کو فروغ دینے والے اقدامات میں ملوث رہے ہیں، جنہیں روس انتہائی شدت پسند اور ناقابلِ مفاہمت عناصر قرار دیتا ہے۔
مزید کہا گیا کہ یہ افراد دوسری عالمی جنگ سے متعلق تاریخی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے کینیڈا اور یوکرین کے انتہا پسند قوم پرست حلقوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
روس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے فیصلے پر بھی تشویش ظاہر کی، جنہوں نے سابق کینیڈین وزیرِ خزانہ اور نائب وزیرِاعظم کرسٹیا فری لینڈ کو اقتصادی مشیر مقرر کیا، جو نازی جرمنی کے معاون میخائل خوماک کی پوتی ہیں۔
کرسٹیا فری لینڈ اس سے قبل یوکرین کے لیے کینیڈا کی خصوصی نمائندہ بھی رہ چکی ہیں۔
دیکھیں

