پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی حد عبور، انڈیکس 185,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

news-banner

کاروبار - 06 جنوری 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 185,000 پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر گیا۔

 

ٹریڈنگ کے آغاز میں انڈیکس میں 1,400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 183,834 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ منفی زون میں گئی اور انڈیکس 181,182 پوائنٹس پر آ گیا۔

 

بعدازاں مارکیٹ میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2,500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 185,050 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 

 گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1,82,408 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو 3,373 پوائنٹس کے اضافے کے برابر تھا۔

 

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی اور یہ 280.08 روپے کی سطح پر بند ہوا، جو پہلے 280.10 روپے تھا۔