پاکستان - 08 جنوری 2026
موبائل فون کے بغیر بے چینی؟ یو اے ای کے ڈاکٹرز نے نوموفوبیا کے بڑھتے خطرے سے خبردار کر دیا
تازہ ترین - 06 جنوری 2026
یو اے ای کے ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون سے دوری پر بے چینی محسوس کرنا محض عادت نہیں بلکہ ایک بڑھتا ہوا ذہنی مسئلہ بن سکتا ہے جسے نوموفوبیا کہا جاتا ہے۔
یہ کیفیت اکثر خاموش علامات کے ساتھ سامنے آتی ہے، جنہیں لوگ خود بیماری سمجھ ہی نہیں پاتے۔
ماہرین کے مطابق فون ہاتھ میں نہ ہونے پر نیند کی خرابی، چڑچڑاپن، ذہنی دباؤ، توجہ میں کمی اور گھبراہٹ جیسی علامات عام ہو رہی ہیں، خاص طور پر نوجوانوں میں۔
این ایم سی رائل اسپتال ابوظہبی کے ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عمر بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ مریض عموماً نوموفوبیا کی شکایت لے کر نہیں آتے، مگر اس کے اثرات روزمرہ زندگی، تعلقات اور کام پر واضح نظر آتے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال خراب نیند اور ذہنی دباؤ سے جڑا ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ فون کا استعمال نہیں بلکہ توازن اور خود پر قابو کا ختم ہونا ہے۔
اگر فون سے دوری مسلسل ذہنی پریشانی اور سماجی مسائل پیدا کرنے لگے تو یہ سنجیدہ انتباہ ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق علاج کا حل فون پر مکمل پابندی نہیں بلکہ تدریجی تبدیلی ہے، جیسے سونے کے وقت فون بیڈروم سے باہر رکھنا، غیر ضروری نوٹیفکیشنز بند کرنا اور آہستہ آہستہ فون کے بغیر وقت گزارنے کی عادت ڈالنا۔ نوجوانوں کے لیے والدین کا خود متوازن رویہ اپنانا بھی نہایت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
دیکھیں

