ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے بنگلادیش کی بھارت سے باہر میچز کی درخواست مسترد کر دی

news-banner

کھیل - 07 جنوری 2026

کرکٹ ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے وینیو پر کھیلے۔

 

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کو ہدایت کی کہ میچز کے لیے بھارت کا سفر کرنا ہوگا، بصورت دیگر ٹیم پوائنٹس کھو دے گی۔

 

 تاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گورننگ باڈی کی طرف سے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا۔

 

میڈیا میں آئی سی سی اور بی سی بی کے بیانات کے درمیان تضاد موجود ہے، لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان گزشتہ روز ایک ورچوئل کال ہوئی، جس میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود بھارت میں میچز کھیلنے پر زور دیا گیا۔

 

 بنگلادیش کرکٹ کے چیف آصف اکبر نے واضح کیا ہے کہ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔