پاکستان - 08 جنوری 2026
رشنا خان نے شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی شیئر کر دی
انٹرٹینمنٹ - 07 جنوری 2026
پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رشنا خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ اپنے تعلق اور شادی کے بارے میں دلچسپ تفصیلات بتائیں۔
رشنا نے بتایا کہ 2013ء میں وہ ٹورنٹو فلم اسکول میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور اپنے فائنل پروجیکٹ کے لیے ایک دستاویزی فلم بنا رہی تھیں۔
اس دوران اُن کے بھائی کی شادی بھی تھی، جس میں شرکت کے لیے انہیں پاکستان آنا پڑا۔
رشنا کے مطابق شاہ زیب خانزادہ کی اُن کی فیملی سے پہلے ہی دوستی تھی، اور بھائی کی شادی میں ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔
اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے دستاویزی فلم بنانے میں اُن کی مدد کی اور وہ پروجیکٹ مکمل ہونے تک رابطے میں رہیں، لیکن اس وقت دونوں کی ذہن میں شادی یا ڈیٹنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
رشنا نے مزید بتایا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ دبئی چلی گئیں، جہاں شاہ زیب خانزادہ پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں آتے اور ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ آخرکار دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد کراچی میں رہتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ پہلے وہ زیادہ تر وقت سفر میں مصروف رہتی تھیں، لیکن اب زیادہ وقت گھر میں گزرتا ہے، جو اُن کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔
دیکھیں

