پاکستان - 08 جنوری 2026
یورپ میں معروف کمپنی کا بیبی فارمولا مضرِ صحت قرار، متعدد ممالک سے پروڈکٹ واپس طلب
تازہ ترین - 07 جنوری 2026
یورپ میں ایک معروف بین الاقوامی کمپنی نے اپنے بیبی فارمولا دودھ کو ممکنہ طور پر مضرِ صحت مواد کی آمیزش کے خدشے کے باعث مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے۔
صحت کے متعلق اداروں اور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں تصدیق کی گئی ہے کہ فارمولے میں شامل ایک جز بچوں میں ہیضے جیسی سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔
کمپنی نے بیبی فارمولا اور فالو آن فارمولا کے مخصوص بیچز واپس منگوائے ہیں جو برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سوئیڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی یورپی ممالک میں فروخت کیے گئے تھے۔
کمپنی کے مطابق ان مصنوعات میں ممکنہ طور پر سیرولائڈ نامی زہریلا مادہ موجود ہو سکتا ہے، جو بیکیلس سیریس بیکٹیریا کے ایک اسٹرین سے پیدا ہوتا ہے۔
اگر یہ مادہ جسم میں داخل ہو جائے تو متلی، قے اور پیٹ میں شدید مروڑ جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
غذائی تحفظ کے اداروں اور کمپنی نے والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ بیچز کا فارمولا بچوں کو استعمال نہ کروائیں اور فوری طور پر بیچ کوڈز چیک کریں۔
دیکھیں

