پاکستان - 08 جنوری 2026
’آٹو فوکس‘ اسمارٹ چشمہ متعارف، نظر کے مطابق خودکار طور پر فوکس بدلنے کی صلاحیت
تازہ ترین - 07 جنوری 2026
فن لینڈ کی چشمہ ساز کمپنی IXI نے ایک جدید اسمارٹ چشمہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو ظاہری طور پر عام چشمے جیسا ہے، مگر اس میں پہننے والے کی نظر کے مطابق خودکار طور پر فوکس تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس اسمارٹ چشمے میں آنکھوں کی حرکت کو ٹریک کرنے والے جدید سینسر نصب کیے گئے ہیں، جبکہ اس کے لینسز میں لیکوئیڈ کرسٹل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو لمحوں میں پریسکرپشن کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے۔
یوں صارف کو دور یا قریب دیکھنے کے لیے الگ الگ لینسز کی ضرورت نہیں رہتی۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی بائی فوکل اور ویری فوکل لینسز کا جدید متبادل ہے۔
اگرچہ یہ لینسز دور اور نزدیک دیکھنے میں مدد دیتے ہیں، مگر ان میں فوکس کی محدود حدود جیسے مسائل بھی موجود ہوتے ہیں، جنہیں یہ نیا اسمارٹ چشمہ حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
چشمے میں فوٹو ڈایوڈز اور ایل ای ڈیز پر مشتمل ایک نظام استعمال کیا گیا ہے جو آنکھوں پر غیر مرئی انفرا ریڈ روشنی ڈالتا ہے۔
اس روشنی کے منعکس ہونے کے انداز سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ صارف کس فاصلے پر موجود چیز کو دیکھ رہا ہے، جس کے مطابق لینس فوری طور پر فوکس تبدیل کر لیتا ہے۔
دیکھیں

