پاکستان - 08 جنوری 2026
آئی ایم ایف کی سخت شرط پر عملدرآمد: شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا جامع منصوبہ تیار
کاروبار - 07 جنوری 2026
وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اہم شرط پوری کرنے کے لیے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اس شعبے سے حکومتی مداخلت مرحلہ وار ختم کی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے ایک جامع پالیسی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔
گنے کی اقسام یا زوننگ کی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور کسان کسی بھی شوگر مل کو گنا فروخت کرنے یا گڑ بنانے میں آزاد ہوں گے۔ گنے کی قیمت کا تعین بھی حکومتی نرخ کے بجائے مارکیٹ فورسز کریں گی۔
پلان میں شوگر ایکسپورٹ پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے، نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی اٹھانے اور چینی کی درآمد و برآمد پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔
اس کے علاوہ شوگر ملز کے لیے ایکسپورٹ کوٹہ بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت گندم کے بعد اب چینی کے شعبے کو بھی مکمل طور پر مارکیٹ کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
مجوزہ پالیسی کے تحت شوگر ملز کو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کر کے ری ایکسپورٹ کرنے اور گنے یا درآمدی خام مال کی پراسیسنگ کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔
دستاویزات کے مطابق حکومتی کمیٹی نے کسانوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے بوائی سے قبل ممنوعہ گنے کی اقسام کی فہرست جاری کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
دیکھیں

