بنگلا دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

news-banner

کھیل - 07 جنوری 2026

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کے کھلاڑی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔

 

 اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل اور BCB کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ آئی سی سی کو جلد جواب دیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

اس سے قبل یہ رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

 

 ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ بھارت میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو نظر انداز کیا گیا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے خود بعض کھلاڑیوں کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

 

صدر BCB نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی دورے کے لیے حکومت کی اجازت ضروری ہے اور بورڈ اس فیصلے کی تعمیل کرے گا۔

 

 اس صورتحال کا موازنہ چیمپینز ٹرافی کے دوران پاکستان اور بھارت کے متنازع دوروں سے کیا جا رہا ہے۔