کاروبار - 12 جنوری 2026
پنجاب فرانزک رپورٹ سے پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب، وفاقی وزیر کا موقف
پاکستان - 12 جنوری 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پشاور میں 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز پر پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
طارق فضل چودھری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ فریم بہ فریم تجزیہ سے پی ٹی آئی قیادت کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملے کسی ’’جذباتی ہجوم‘‘ کی بجائے منظم سیاسی قیادت کے تحت کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملہ دراصل پاکستان کی ریاست پر حملہ تھا، اور پی ٹی آئی کی قیادت نے تشدد کو ہوا دینے کے ساتھ اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، جو خود کو جمہوریت کی علمبردار کہتی ہے۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، چاہے کسی کا نام کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اور کسی کو بھی پاکستانی اداروں کے وقار یا آئین کی بالادستی پر حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
دیکھیں

