کاروبار - 12 جنوری 2026
سہیل آفریدی کا کراچی دورہ، پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کا عوامی مینڈیٹ اور آئین کے تحفظ پر زور
پاکستان - 12 جنوری 2026
کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ، فردوس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری اور علامہ حیات عباس موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہر قائد اور سندھ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے 8 فروری کے موقع پر ثابت کر دیا کہ اصل عوامی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عدلیہ کی مکمل آزادی کو یقینی بنایا جائے۔
پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور فروری سے قبل سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
ایم ڈبلیو ایم نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی ہر کال پر سندھ بھر میں لبیک کہا جائے گا۔
رہنماؤں نے سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اور آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
دیکھیں

