آیت اللہ خامنہ ای: فرعون، نمرود اور رضا شاہ کی طرح ٹرمپ کا بھی انجام ہو گا

news-banner

دنیا - 12 جنوری 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا پر غرور کرنے والے ایک شخص جو پورے عالمی فیصلے کر رہا ہے کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا، فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا، وہی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ہو گا۔

 

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ غرور میں ڈوبے حکمرانوں کے انجام سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں لوگوں کو ہدایات دے رہی ہیں کہ تخریب کاری کریں، تاہم پرامن احتجاج عوام کا حق ہے اور کسی غیر ملکی کو قوم میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے، اور ایران کے خلاف "بہت طاقتور آپشنز" پر غور کیا جا رہا ہے۔