تازہ ترین - 12 جنوری 2026
بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال کی غیر معمولی فٹنس، سالانہ برہنہ یوگا اور درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
انٹرٹینمنٹ - 12 جنوری 2026
بالی ووڈ کے معروف اداکار ودیوت جموال اپنی شاندار جسمانی فٹنس، سخت ورزش اور اداکاری کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔
برسوں کی مسلسل محنت نے ان کے مداحوں پر گہرا اثر چھوڑا ہے، خاص طور پر یہ کہ وہ اپنے ایکشن سین خود انجام دیتے ہیں۔
حال ہی میں ودیوت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سالانہ ایک خصوصی یوگا مشق سہج کے تحت برہنہ حالت میں درخت پر چڑھتے نظر آئے۔
یہ مشق کلا ری پایتو، کیرالہ کا قدیم بھارتی مارشل آرٹ، اور یوگا نما اسٹریچز کے امتزاج پر مبنی ہے، جس سے ذہنی توجہ، جسمانی طاقت اور باطنی آگہی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ودیوٹ نے کہا کہ یہ سالانہ مشق نیورو ریسیپٹرز اور پروپریو ریسیپٹرز کو متحرک کر کے توازن، ہم آہنگی اور جسمانی و ذہنی استحکام میں اضافہ کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین نے حیرت و تعریف کے مختلف ردِعمل ظاہر کیے، کچھ نے ننگے ہونے پر سوال کیا، تو کچھ نے ان کے اعتماد اور مہارت کی تعریف کی۔
دیکھیں

