Pakistan

جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج ایوب ترین کو فارغ اور نجم الدین مینگل کو مستقل کر دیا

جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج ایوب ترین کو فارغ اور نجم الدین مینگل کو مستقل کر دیا
۱۵۸ دن پہلے

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج ایوب ترین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 اجلاس میں اکثریتی رائے سے ایڈیشنل جج نجم الدین مینگل کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 

اسی دن چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک اور اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز، جسٹس راجہ امین منہاس، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں