پاکستان - 12 جنوری 2026
گوگل میپس کی سیٹنگز اسکرین نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف، استعمال مزید آسان
تازہ ترین - 12 جنوری 2026
گوگل نے گوگل میپس کی سیٹنگز اسکرین کو نئے اور جدید ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔
یہ نیا لے آؤٹ فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور خاص طور پر پکسل فونز کے بیٹا ورژن میں دیکھا جا رہا ہے۔
نئی سیٹنگز اسکرین کو زیادہ سادہ اور منظم بنایا گیا ہے، جہاں مختلف آپشنز کو سات بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اپنی مطلوبہ سیٹنگ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔
ایک بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب سائن آؤٹ کا بٹن نمایاں جگہ پر موجود ہے، جبکہ پہلے اس کے لیے اسکرول کرنا پڑتا تھا۔
اسی طرح سیٹنگز بند کرنے کے لیے پہلے موجود بیک ایرو کو ہٹا کر اب اوپر دائیں جانب ایکس بٹن شامل کیا گیا ہے۔
گوگل نے کچھ آپشنز کو بھی بہتر طریقے سے متعلقہ مینو میں منتقل کیا ہے، اگرچہ اب تک مکمل طور پر میٹیریل تھری ایکسپریسیو ڈیزائن کو شامل نہیں کیا گیا۔
دیکھیں

