پاکستان - 12 جنوری 2026
بھارت کا نیا خلائی مشن ناکام، PSLV-C62 راکٹ لانچ کے دوران ناکارہ
تازہ ترین - 12 جنوری 2026
بھارت کا رواں سال خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا پہلا بڑا مشن ناکامی سے دوچار ہو گیا۔
بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کے مطابق PSLV-C62 مشن کے تیسرے مرحلے میں راکٹ کو فنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں پہنچایا نہ جا سکا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے قابلِ اعتماد سمجھے جانے والے PSLV راکٹ کو حالیہ عرصے میں بار بار ناکامیوں کا سامنا ہے۔
اس سے قبل 18 مئی 2025 کو PSLV-C61 اور 12 جنوری 2026 کو PSLV-C62 کی لانچ بھی ناکام رہی۔
رپورٹس کے مطابق ان دونوں ناکام لانچز کے نتیجے میں بھارت کے قومی سلامتی سے متعلق کروڑوں ڈالر مالیت کے سیٹلائٹس بھی تباہ ہو گئے، جسے بھارتی خلائی پروگرام کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

