تازہ ترین - 12 جنوری 2026
وفاقی حکومت نے کلوروفارم کی درآمد محدود کر دی، صرف فارما کمپنیوں کو اجازت
تازہ ترین - 12 جنوری 2026
وفاقی حکومت نے کلوروفارم کی عام درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب کلوروفارم صرف فارماسیوٹیکل شعبے یا رجسٹرڈ دوا ساز کمپنیوں کو درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، وہ بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) سے این او سی حاصل کرنے کے بعد۔
یہ فیصلہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلوروفارم صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ کیمیکل ہے، اس لیے درآمدی پالیسی میں یہ تبدیلی کی گئی تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
دیکھیں

