تازہ ترین - 12 جنوری 2026
دماغی نکاسی کے راستوں میں رکاوٹ الزائمر کی ابتدائی وارننگ ہو سکتی ہے، ماہرین
تازہ ترین - 12 جنوری 2026
سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ دماغ میں موجود نکاسی کے باریک راستے (پیری واسکولر اسپیسز) اگر بند یا پھیل جائیں تو یہ الزائمر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ راستے دماغ سے فاضل مادہ خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر اور شریانوں کی سختی کی وجہ سے جب یہ نظام متاثر ہوتا ہے تو فضلہ جمع ہونے لگتا ہے اور یہ راستے غیر معمولی طور پر پھیل جاتے ہیں، جنہیں ای پی وی ایس کہا جاتا ہے۔
تحقیق میں پایا گیا کہ جن افراد میں یہ تبدیلی موجود تھی، ان میں الزائمر سے جڑے بایومارکرز جیسے ایمائلائیڈ پلیکس اور ٹاؤ ٹینگلز زیادہ پائے گئے۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ تبدیلیاں عام ایم آر آئی اسکین میں دیکھی جا سکتی ہیں، جس سے مہنگے ٹیسٹ کے بغیر بھی الزائمر کی جلد تشخیص ممکن ہو سکتی ہے، اور بروقت علاج سے بیماری کی رفتار کم کی جا سکتی ہے۔
دیکھیں

