پاکستان - 12 جنوری 2026
افغانستان میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کے لیے کوئی نرمی نہیں ہوگی ‘طلال چوہدری
پاکستان - 12 جنوری 2026
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور جو بھی انہیں سپورٹ کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، لیکن صوبائی حکومت غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہی۔
چوہدری نے پی ٹی آئی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی حمایت یا نرم رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی سطح پر قومی بیانیے کے خلاف اقدامات ناقابل قبول ہیں۔
دیکھیں

