وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ: جمہوریت کے ثمرات کے لیے بلدیاتی نظام مضبوط کرنا ضروری

news-banner

پاکستان - 13 جنوری 2026

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر عوام تک جمہوریت کے حقیقی فوائد پہنچانے ہیں تو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

 

 اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں جو کچھ بھی لکھا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر ہم اپنے رویے درست نہیں کریں گے۔

 

وزیر قانون نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے دوران وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی نظام پر تیار کیے گئے مسودے پر جو جماعتیں تیار ہیں، ان کے ساتھ مشاورت کی جائے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ 18ویں ترمیم سے قبل یا بعد بھی صوبوں اور وفاق کے تعلقات برقرار رہیں، لیکن اختیارات کی حقیقی منتقلی کے لیے بلدیاتی اداروں کو مضبوط اختیارات دینا ضروری ہے۔

 

اعظم نذیر تارڑ نے زور دیا کہ قومی ڈائیلاگ کھلے ذہن کے ساتھ ہونا چاہیے تاکہ ایک پائیدار اور بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جا سکے، کیونکہ یہی پاکستان کی بھلائی میں ہے۔