پاکستان - 13 جنوری 2026
گورنر خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ بتائیں، دہشت گردی میں افغانستان ملوث نہیں تو کون ذمہ دار؟
پاکستان - 13 جنوری 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر افغانستان دہشت گردی میں ملوث نہیں تو صوبے میں پولیس، ایف سی، فوجی جوان اور عام شہریوں کو شہید کرنے والے کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے اور آپریشن نہ کیا جائے، لیکن کیا پولیس خالی ہاتھ سے لڑے گی؟ گورنر نے مزید کہا کہ صوبے کو وفاق کی طرف سے جو وسائل فراہم کیے گئے، ان کا درست استعمال کہاں ہوا؟ ضم اضلاع میں کیا کوئی تھانہ قائم کیا گیا؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر بتایا کہ افغان زمین بھارت اور اسرائیل کے پاکستان مخالف اقدامات میں استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے صوبے میں اچانک آئی ڈی پیز کے آنے کے خدشات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر تیاری کرنی چاہیے۔
گورنر نے وزیراعلیٰ کے کراچی میں رویے پر بھی حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے کی صورتحال پر وہ یہاں زیادہ توجہ دیں، جبکہ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیں۔
دیکھیں

