پاکستان اسٹاک ایکسچینج: بدھ کے روز فروخت کا دباؤ، 100 انڈیکس تقریباً 600 پوائنٹس نیچے

news-banner

کاروبار - 14 جنوری 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز میں شدید فروخت کے دباؤ کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں تقریباً 600 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا۔

 

 دن 12:10 بجے کے قریب انڈیکس 183,628.84 پوائنٹس پر تھا، جو 322.66 پوائنٹس یا 0.18 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

 

مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ آٹو موبائل، سیمنٹ، کمرشل بینک اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں نمایاں رہا۔ پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے حصص سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

 

دوسری جانب عالمی بینک نے اپنی رپورٹ ’گلوبل اکنامک پراسپیکٹس‘ میں کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو مالی سال 2025-26 میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو 2026-27 میں 3.4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

 

 مگر مالی سال 2026-27 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

 

عالمی مارکیٹس میں بھی بدھ کے روز ایشیائی اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی، جبکہ امریکا میں رات گئے مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔ عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور تیل کی بلند قیمتیں بھی مارکیٹ پر اثرانداز ہوئیں۔