جنوری 2026: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان 98ویں نمبر پر، صرف 31 ممالک میں ویزا فری

news-banner

دنیا - 14 جنوری 2026

جنوری 2026 سے جون 2026 کے لیے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی تازہ فہرست میں پاکستان کے پاسپورٹ کی پوزیشن دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے اور اسے 98واں نمبر دیا گیا ہے۔

 

 پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 31 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

 

ایشیا میں سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔

 

 جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے حامل افراد 188 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

یورپی ممالک ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاسپورٹ کے حامل افراد 186 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔