پاکستان - 14 جنوری 2026
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا اظہارِ تشویش
دنیا - 14 جنوری 2026
پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے تاریخ کا بدلہ لینے سے متعلق بیان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی این ایس اے کے بیان سے متعلق رپورٹس دیکھی گئی ہیں، تاہم نفرت پر مبنی ایسے بیانات کسی طور پر حیران کن نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تاریخی خیالی انتقام کو ذمے دار ریاستی طرزِ عمل کا متبادل بنانا نہایت تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بیان بازی خطے میں نفرت کو ہوا دینے والوں کی سوچ کی عکاس ہے اور امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
دیکھیں

