پاکستان - 14 جنوری 2026
کراچی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق
پاکستان - 14 جنوری 2026
شہرِ قائد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق بچے کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ لقمان کے نام سے ہوئی ہے جو نیٹی جیٹی کا رہائشی تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو کچلنے والی نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دیکھیں

