پاکستان - 14 جنوری 2026
وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملی عملدرآمد شروع ہو گیا‘اسحاق ڈار
پاکستان - 14 جنوری 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں برسوں سے زیرِ غور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عملی شکل دی گئی
اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں کی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی، جبکہ گردشی قرضوں میں کمی، رائٹ سائزنگ اور گورننس میں بہتری حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے وسائل کے شفاف اور عوام کے مفاد میں استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مئی 2023 میں فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک ماہ کے اندر ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار تھا، تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اور یہ مؤقف درست ثابت ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ سہولت فراہم کرنا ہے، نجکاری سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے اور غربت میں بھی کمی آئی ہے۔
دیکھیں

