پاکستان - 15 جنوری 2026
عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی
کاروبار - 15 جنوری 2026
عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل حکومت نے 4.2 فیصد ترقی کا ہدف مقرر کیا تھا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026-27 میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے کی بحالی اور تعمیرِ نو کے منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں بتدریج کمی کا امکان ہے، تاہم مالی استحکام کے لیے مانیٹری پالیسی کو محتاط رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
عالمی بینک نے امریکی ٹیرف میں اضافے، درآمدات میں ممکنہ اضافے اور ترسیلاتِ زر کے معمول پر آنے کو پاکستان کی معیشت کے لیے ممکنہ خطرات قرار دیا ہے۔
دیکھیں

