کھیل - 15 جنوری 2026
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل مقرر کرنے کی منظوری دے دی
پاکستان - 15 جنوری 2026
جوڈیشل کمیشن کے حالیہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی، جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں مہارت اور پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
مستقل ججز کی تعداد مکمل ہونے سے لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی امور کی رفتار میں اضافہ اور مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بہتری کی توقع ہے۔
دیکھیں

