تازہ ترین - 15 جنوری 2026
پنجاب میں گندم کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ
کاروبار - 15 جنوری 2026
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت 4400 روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے، راولپنڈی میں گندم 4800 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے جبکہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1750 روپے ہو گئی ہے۔
لاہور میں گندم 4450 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے، گوجرانوالہ اور گجرات میں قیمت 4500 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملتان میں گندم 4450 روپے فی من دستیاب ہے۔
بہاولپور اور ڈی جی خان میں گندم کی قیمت 4400 روپے فی من ہے۔
لاہور کے کئی علاقوں میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے نایاب ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کے مطابق گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم محکمہ خوراک پنجاب نے قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور 700 سے زائد ملیں سرکاری گندم سے سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔
دیکھیں

