پاکستان - 15 جنوری 2026
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی، پی ٹی اے
تازہ ترین - 15 جنوری 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی۔
پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روٹین سب میرین کیبل کی دیکھ بھال کا عمل جاری ہے، تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
دیکھیں

